نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ ملک کے قدیم ورثہ کے تحفظ کے لئے نوجوانوں کو تکثیری ورثہ کی اہمیت سے واقف کراناضروری ہے۔مسٹر انصاری نے انڈین ٹرسٹ فار رورل ہیری
ٹیج اینڈڈیولپمنٹ کی طرف سے یہاں
ورلڈ ہیری ٹیج ڈے پرمنعقد پروگرام میں ان خیالات کاا ظہار کیا۔پروگرام میں دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت اور دیگر معروف شخصیتیں موجود تھیں۔